آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
loading...
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
مئی 2 بدھ
برج حمل
 مئی02  بدھ۔اخراجات میں اچانک اضافہ ہوگا۔ پہلے ہی بجٹ کو ترتیب دے لیں۔ اپنے وجدان کی دی ہوئی ہدایات پر عمل کریں وہ آپ کو مالی حالت بہتر بنانے کے لئے صحیح راہنمائی دے رہے ہیں۔

برج ثور
 مئی02     بدھ۔دوست احباب کے درمیان کسی گروپ میٹنگ میں کسی ناخوشگوار حالت کا سامنا ہوگا۔ آج ایسے مواقع ملیں گے کہ کام میں پیش رفت ہو جائے گی لیکن اپنے اس مزاج پر کنٹرول رکھیں ۔

برج جوزا
 مئی02    بدھ۔انعامی سکیموں میں حصہ لینے سے کوئی نہ کوئی انعام مل سکتا ہے۔ مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموں سے نفع حاصل ہوگا۔ معاملات عشق محبت بھی راس آئیں گے۔ 
برج سرطان
 مئی02   بدھ۔مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموں میںبھی فائدہ نصیب ہوگا۔اپنے مستقبل کو درخشاں بنانے کیلئے بزرگوں کی مشاورت سے کئی ایک نیک مواقع مل سکیں گے۔

برج اسد
 مئی02    بدھ۔کاروباری و سیاحتی سفر‘ اندرون ملک کئی ایک چھوٹے سفر پیش آسکتے ہیں  کئے گئے سفر وسیلہ ظفر اور نئے تجربات و مشاہدات کے حامل ثابت ہونگے۔

برج سنبلہ
 مئی02   بدھ۔علم و ہنر اور تخلیقی کاموں میں اضافہ ہوگا۔ اچانک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ بے روزگار افراد کو روزگار کے نیک وسائل میسر آئیں گے۔ 

برج میزان
 مئی02    بدھ۔اہم کاروباری معاہدے عمل میں آسکتے ہیں جن سے مستقبل میں متوقع فائدہ نصیب ہو سکے گا۔ اندرون خانہ مصروفیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
برج عقرب
 مئی02  بدھ۔بر وقت بہتر فیصلے کرنا دانشمندی ہوگی۔اپنی مضطرب کیفیت پر قابو رکھنے سے آپ اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔ ممکنہ مستقل مزاجی کی
کوشش کریں۔
برج قوس
 مئی02   بدھ۔بے شک ذکر الٰہی سے ہی دل آرام پاتے ہیں اور شکر سے نعمتیں بڑھتی ہیں۔ خود بھی شکر ادا کریں اور اپنے قریبی لوگوں کو بھی اس نیک عمل کی تلقین کریں۔

برج جدی
 مئی02    بدھ۔مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔
برج دلو
 مئی02    بدھ۔کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

برج حوت
 مئی02    بدھ۔دوست تعاون کریں گے۔ جس سے بہت سے درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ 
Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں