آئس کریم فروٹ سلاد بنانے کی ترکیب

فروٹ سلاد
loading...

فروٹ سلاد بنانے کی اشیاء

سمر فروٹ مکس (سٹر ابری،انگور،رس بھری)8کپ
انڈے (زردی سفیدی الگ الگ) 2عدد
دہی 1کپ
انگور کا سرخ رس پون کپ
جیلائن پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

فروٹ سلاد

ترکیب:
1۔آدھے پھل بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں اور چھلنی سے چھانیں تاکہ کوئی سخت چیز باقی نہ رہے۔
2۔پھلوں کے آمیزے میں دہی اور انڈے کی زردی ڈال کر خوب پھینٹیں۔
3۔انگور کے رس کو گرم کریں جب ابلنے لگے تو جیلائن پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح حل کر لیں۔
4۔جیلائن پاؤڈر کے محلول کوآہستہ اآہستہ پھلوں کے بلینڈشدہ آمیزے پر انڈیلیں اور چمچ ہلاتے رہیں پھر کسی پیالے یا سانچے میں ڈال کر فریج میں جمنے کیلئے رکھ دیں۔
5۔انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹیں اور آدھ جمے ہوئے آمیزے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر دیں۔
6۔آمیزے کو دوبارہ سے فریز ر میں رکھیں اور جمنے دیں جب مکمل طور پر جم جائے تو نکالیں اور بقایا بچے ہوئے پھلوں کے ساتھ پیش کریں۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ترکی امریکہ تنازع ۔ ہماری دعائیں ترکی کے ساتھ ہیں ٗعمران خان

اپنا تبصرہ بھیجیں