قومی اسمبلی :خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی

اسلام آ باد:قومی اسمبلی میں خواتین کے بارے میں غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے خواتین سے متعلق نازیبا استعمال کرنے کے خلاف قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی۔شیریں مزاری کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے متن میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء4 اللہ اور عابد شیر علی کے نام شامل کیے گئے تھے تاہم سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے اعتراض پر ن لیگ کے دونوں رہنماؤں کے نام قرارداد سے نکال دیئے گئے۔شیریں مزاری نے خواتین کے حوالے سے غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے پر فلور آف دی ہاؤس معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

loading...

قرارداد کے متن میں تبدیلی کے بعد قومی اسمبلی میں خواتین کے حوالے سے متعلق غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کی خواتین نے رانا ثناء اللہ اور طلال چوہدری کے خلاف مظاہرہ بھی اور مطالبہ کیا تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں نے مریم نواز اور نواز شریف سے بھی مطالبہ کیا کہ پارٹی رہنماؤں کو خواتین کی تضحیک سے روکیں۔کہ خواتین کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر ن لیگی رہنماء معافی مانگیں۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں