پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہمارے حق میں نہیں گیا، لیکن بطور کپتان ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیتنا اور فیصلہ کرنا اچھا احساس تھا، سرفراز

سرفراز احمد

لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہنا ہے کہ ہیڈنگلے گراونڈ پر پچ اور کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہمارے حق میں نہیں گیا، لیکن بطور کپتان ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیتنا اور فیصلہ کرنا اچھا احساس تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب صبح کے وقت وہ پچ دیکھنے گئے ،تو وہ بیٹنگ کے لیے ساز گار لگ رہی تھی، اور عین ممکن تھا کہ اگر جوروٹ بھی ٹاس جیتے تو وہ بھی ایسا ہی کرتے۔ کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں ہم سے بیٹنگ کرتے ہوئے غلطیاں ہوئیں لیکن دوسری اننگز میں ہمیں غلطیاں سدھارنے کا ایک موقع ضرور ملے گا اور ہم کوشش کریں گے کہ اچھا اسکور بنا کر انگلینڈ کو لیڈز میں بھی شکست دیں ۔

loading...

قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ لڑکے اسی انداز میں اپنے کھیل کے تسلسل کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں