حمزہ علی عباسی دھمکیاں دے رہے ہیں ٗریحام خان کا الزام

hmza-abbasi-and-rehaam -khan-aajkalpk

ٹی وی اینکر، اداکار اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن حمزہ علی عباسی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی آنے والی کتاب پڑھ لی, کتاب کا خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان شیطان شخص ٗ ریحام خان تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے شخص ہیں ٗ ٹوئٹ

حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئیٹ میں کتاب کا خلاصہ 2 سطروں میں بتاتے ہوئے لکھا کہ کتاب کا خلاصہ یہ ہے کہ ’عمران خان شیطان شخص جب کہ ریحام خان تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے شخص ہیں‘۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں ریحام خان پی ایم ایل این ایجنڈا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ان کی اسی ٹوئیٹ پر ریحام علی خان نے ٹوئیٹ کی کہ حمزہ علی عباسی یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے ان کی کتاب پڑھ لی حالانکہ وہ تاحال شائع ہی نہیں ہوئی۔انہوں نے لکھا کہ یہ صرف 2 ہی صورتوں سے ممکن ہوسکتا ہے یا تو انہوں نے کتاب کا مسودہ چوری کیا یا پھر کوئی فراڈ کیا ہے۔

ریحام علی خان نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں یہ الزام بھی لگایا کہ حمزہ علی عباسی انہیں اگست 2017 سے دھمکی آمیز ای میل کرکے انہیں خاموش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں حمزہ علی عباس کی جانب سے بھیجی گئی ای میل کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیاحمزہ علی عباسی کی ای میل کا عکس شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ تو صرف ایک پی ٹی آئی رکن کی جانب سے بھیجی گئی ای میل ہے لیکن اب وہ ایک ایک کرکے تمام دھمکی آمیز ای میلز شائع کریں گی۔ریحام علی خان نے ایک اور ٹوئیٹ میں ان تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا جو ان کی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی ٹوئٹر پر ان کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ریحام خان اپنی کتاب سے متعلق پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ کتاب میں ان کے ماضی کی تمام زندگی کے حوالے سے معلومات ہوگی، یہ کہنا غلط ہے کہ اس میں صرف عمران خان سے شادی اور طلاق کے حوالے سے باتیں ہوں گی۔ریحام خان نے اپنی کتاب کے خلاف ہونے والی بیان بازی کو مفت کی تشہیر بھی قرار دیا

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں