آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا

آسٹرالوجر ، علی زنجانی

برج حمل
جولائی02  پیر۔ فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کریں۔ علمی، ادبی صلاحیتوں سے مادی فائدہ کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ عزیز و اقارب اور پڑوسیوں سے اچھے تعلقات میں اضافہ ہو سکے گا۔

برج ثور

 جولائی02   پیر۔ شریک کار سے اہم تبادلۂ خیال کر سکیں گے۔ اہل خانہ کیساتھ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ گھریلو امور میں مصروف رہیں گے۔ کاروباری امور توجہ طلب ہوں گے۔

برج جوزا

 جولائی02  پیر۔ کام کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ اہم کاروباری منصوبہ بندی کے لیے مبارک دن ثابت ہوں گے۔مالی ساکھ بحال ہو گی۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

برج سرطان

 جولائی02 پیر۔ مستقبل کی بہتری کی ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔فیصلے کرتے وقت مشاورت ضروری ہے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ نظریات کی مماثلت کم نظر آتی ہے۔ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں گے۔

برج اسد

 جولائی02    پیر۔ کام کی زیادتی رہے گی۔ محنت و لگن کی ضرورت ہو گی۔ ترقیاتی سکیموں میں دلچسپی رہے گی۔ عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ تجدید مراسم ہوں گے، بعض اہم امور نمٹا سکیں گے۔

برج سنبلہ

 جولائی02 پیر۔ نئے معاہدے کرتے وقت محتاط رہیں۔کاروباری امور توجہ طلب ہونگے۔ اہم امور پر سنجیدگی سے توجہ دیں، غفلت و لاپرواہی ساکھ متاثر کر سکتی ہے۔ اپنے کام کو بہتر طور پر کر سکیں گے۔

loading...

برج میزان

 جولائی02  پیر۔ نئے معاہدے کرتے وقت احتیاط برتیں۔ اچھی طرح دیکھ بھال کر کے معاہدہ کریں۔ تنگ نظری کا شکا رہیں گے۔ تجرباتی رویہ اور ذہن میں تبدیلی آ سکے گی۔ معاملات کی تہہ تک جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں۔  فٹبال ورلڈ کپ کا سیمی فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا

برج عقرب

 جولائی02  پیر۔ نئے مالی منصوبے بنا سکیں گے۔ دوسروں کا تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ کاروبار میں اتار چڑھائو رہے گا۔آپکے کیرئیر اور منصب میں ترقی کا رجحان ہو گا۔

برج قوس

 جولائی02 پیر۔ کاروباری اور گھریلو امور کو اچھے طریقے سے سنبھال سکیں گے۔ آپ خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے، کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ قریبی لوگوں کا تعاون حاصل ہو گا۔

برج جدی

 جولائی02  پیر۔ قریبی لوگوں اور دوستوں سے ملاقات رہے گی۔ اچانک کسی ایسی شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے جو کہ آپکی رومانوی و سماجی زندگی متاثر کر سکتی ہے۔ سماجی امور بہتر رہیں گے۔

برج دلو

 جولائی02  پیر۔ 6 تاریخ آپ کے لیے مثبت ثابت ہو گی۔ آپ اپنے جذبات پر کنٹرول رکھیں، ملازمت پیشہ افراد اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ کاروبار میں آپکی محنت رنگ لائے گی۔

برج حوت

 جولائی02  پیر۔ کوئی مالی معاہدہ منسوخ ہونے کا اندیشہ ہے۔ نیام کام شروع کرنیکا موقع ملے گا۔ انتظامی امور کی انجام دہی ذمہ دارانہ ہو گی۔ جذباتی پن غلطیوں سے بچیں، بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پا لیا جائیگا۔

———————————————————————————

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں