بھارت میں خواتین اب دارالامان میں بھی غیر محفوظ ،دوخیراتی ادارے بند

دارالامان
loading...

نئی دہلی : بھارت میں خواتین اب دارالامان میں بھی غیر محفوظ ہوگئیں، ریاست بہار میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور گمشدگی کی اطلاعات کے بعد پولیس نے 2دارالامان بند کرادیئے۔

پولیس کے مطابق خیراتی ادارے کے ڈائریکٹر اور9ملازمین کو زیادتی کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست بہارکے شہر پٹنا میں پولیس نے بے گھر خواتین کیلئے قائم دارالامان کو 11 خواتین کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات کے بعد بند کردیا ۔اسی خیراتی ادارے کی جانب سے چلایا جانے والا ایک اور دارالامان نوجوان لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر جون میں بند کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق خیراتی ادارے کے ڈائریکٹر اور9ملازمین کو زیادتی کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس افسر انیل کمار سنگھ کا کہنا تھاکہ دوسرا دارالامان بھی گزشہ روز بند کیا گیا۔یہ دارالامان ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنا سے 40 میل دور مظفر پور میں واقع ہیں جن میں ایک خواتین جبکہ دوسراسات سے سترہ سال کی لڑکیوں کیلئے مخصوص ہے۔انیل کمار سنگھ کے مطابق ریاست کے محکمہ سماجی بہبود کے ملازمین نے اْنہیں پیر کے روز خواتین کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔ریاست نے سیاسی مخالفین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج اور مطالبوں کے بعد اس کیس کی تفتیش وفاقی حکومت کے حوالے کردی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ماضی کی غلطیوں سے سبق نہ سیکھے،اپنا گھر ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے ،نوازشریف

اپنا تبصرہ بھیجیں