دنیا کا سب سے طویل اسکیٹ بورڈ۔۔

اسکیٹ بورڈ

امریکا میں اسکیٹنگ کے ایک کھلاڑی نے 35 فٹ 7 انچ طویل اسکیٹ بورڈ تیار کرلیا جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کردی

لاس اینجلس: یہ اسکیٹ بورڈ کیلی فورنیا اسکیٹ پارکس کے سربراہ جو جیاگلیا نے بنایا ہے جس میں کئی غلطیاں بھی ہوئیں اور آخرکار 10 ہفتوں کی مسلسل محنت کے بعد دنیا کا سب سے بڑا اسکیٹ بورڈ تیار کرلیا گیا۔

loading...

جو جیا نے بتایا کہ اسے ہوبہو ایک چھوٹے اسکیٹ بورڈ کی طرح بنانا ایک چیلنج تھا اور اسی لیے بار بار ڈیزائن میں تبدیلیاں کی گئیں۔ اسکیٹ بورڈ کی موٹائی تین فٹ ہے اور وہ زمین سے ساڑھے سات انچ اونچا ہے۔

اگلے برس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں اس کی تفصیلات دی جائیں گی۔

اس منفرد اسکیٹ بورڈ کے پہیے اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ وہ اس کی برق رفتاری کو ممکن بناتے ہیں.

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  انگلینڈ کو شکست، کروشیا کی فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی

اپنا تبصرہ بھیجیں