انوشکا اور ورون کی فلم ”سوئی دھاگہ“ نے 2 دن میں 20 کروڑ کمائے

سوئی دھاگہ
loading...

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ورون دھون کی فلم ”سوئی دھاگہ“ نے 2 دن میں 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما اور ورون دھون کی فلم ”سوئی دھاگہ“ شائقین کو بھا گئی، فلم نے ریلیز کے پہلے روز 8 کروڑ 30 لاکھ کا بزنس کیا جب کہ دوسرے روز 12 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 20 کروڑ 55 لاکھ کمانے میں کامیاب رہی ہے۔

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہفتے کے اختتام  تک فلم 35 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلے گی۔

فلم ”سوئی دھاگہ“ میں ورون دھون اورانوشکا شرما میاں بیوی کا  کردار ادا کر رہے ہیں، انوشکا کا کردار فلم میں گھریلو خاتون کا ہے جو اپنے شوہر ورون دھون کو خود کی پہچان بنانے اور زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرتی  ہے۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں