عالیہ بھٹ نے 4 کروڑ، دپیکا نے 9 کروڑ روپے لیکن سلمان خان نے کتنا ٹیکس دیا؟

ٹیکس

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان  ٹیکس دینے والے سیلبریٹیز کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں، انہوں نے رواں سال چوالیس کروڑ پچاس لاکھ  بھارتی روپے ٹیکس ادا کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رہتک روشن کی آمدنی میں اس سال چوہتر فیصد جبکہ سلمان خان کی آمدنی میں انتالیس فیصد اضافہ ہوا تاہم اداکار اکشے کمار کے فلمی معاوضے میں کمی آئی ۔

سال 2017 میں سلمان خان نے بتیس کروڑ بیس لاکھ  جبکہ اکشے کمار نے انتیس کروڑ پچاس لاکھ  ٹیکس ادا کیا تھا۔

 دپیکا پڈوکون نے گزشتہ برس نو کروڑ ٹیکس ادا کیا تھا۔ رہتک روشن نے رواں برس پچیس کروڑ پچاس لاکھ، رنبیر کپور سولہ کروڑ پچاس لاکھ  جبکہ دپیکا پڈوکون نے دس کروڑ پچیس لاکھ  ٹیکس ادا کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں