جسم میں دوا پہنچانے والا روبوٹ

جسم میں دوا پہنچانے والا روبوٹ
loading...

ہانگ کانگ: سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ (City University of Hong Kong) کے شین یاجِنگ اور ان کے ساتھیوں نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جو انسانی جسم میں متعلقہ حصہ پر دوا پہنچاتا ہے.

یہ چھوٹا سا روبوٹ اتنا طاقتور ہے کہ اگر اتنا ہی قوی کسی انسان کو بنادیا جائے وہ بہت آرام سے 26 سیٹوں والی ایک بس اٹھاسکتا ہے۔ کیٹرپِلر روبوٹ جسم کے اندر ہر قسم کے ناموافق حالات میں بھی رینگتا رہتا ہے۔ اس کی ٹانگیں باریک بالوں کی طرح ہیں اور ہر ایک کی لمبائی ایک ملی میٹر سے چھوٹی ہے۔

سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے شین یاجِنگ اور ان کے ساتھیوں نے یہ روبوٹ بنایا ہے جس کے نوکیلے پاؤں سطح کو بہت کم چھوتے ہیں اور یوں زیادہ رگڑ پیدا نہیں ہوتی۔ تجربہ گاہ میں کیے گئے ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ اگر یہ روبوٹ کسی پٹی کی صورت میں نوکیلے پاؤں کے بغیر بنایا جاتا تو کیٹرپلر کے مقابلے میں 40 گنا زیادہ رگڑ پیدا ہوتی یعنی پاؤں نے اس مزاحمت کو کئی گنا کم کردیا خواہ یہ خشکی میں چلے یا پھر نمی والے ماحول میں دوڑایا جائے۔

A novel tiny, soft robot with caterpillar-like legs capable of carrying heavy loads and adaptable to adverse environment has just been developed. This mini delivery-robot could pave way for medical technology advancement such as drugs delivery in human body.

ماہرین نے اسی کے ساتھ ایک اور ٹیکنالوجی بھی تیار کی ہے جو جسم کے ان مشکل مقامات کی نشاندہی کرتی ہے جہاں آپریشن کی بجائے کسی اور دوسرے طریقے سے پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔

روبوٹ کیڑے کے جسم کے مقابلے میں اس کے ننھے منے پاؤں کو تیار کرنا بہت مشکل عمل تھا۔ اسے ایک خاص قسم کے سلیکانی مٹیریل سے بنایا گیا جسے پولی ڈائی میتھائل سائلوکسین (پی ڈی ایم ایس) کا نام دیا گیا ہے جس پر مقناطیسی ذرات لگے ہیں۔ مقناطیسی ہونے کی وجہ سے یہ روبوٹ بیرونی مقناطیسی نظام کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

تمام تر ادویاتی ترقیوں کے باوجود کینسر اور کئی بیماریوں کی دوا کو مقررہ مقام پر لے جانا ضروری ہوتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ معدے کی تیزابیت کئی ادویہ کا اثر زائل کردیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دوا کو اس کے اصل مقام تک پہنچانے میں ہی شفا ہوتی ہے خواہ وہ دماغ ہو یا کوئی آنت۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں