آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
اکتوبر 02 منگل۔

برج حمل
عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ اہل خانہ کا بھرپور تعاون ‘سکون مہیا کرے گا۔ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے جس سے تمام دن طبیعت ہشاش بشاش رہے گی۔

برج ثور
مہمانوں کی آمد کی وجہ سے خریداری کر سکیں گے۔ خریداری کرتے وقت ہوشیار رہیں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ گھریلو تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔ سیر و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔

برج جوزا
بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کی بات آگے بڑھے گی۔گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ ملازمتی امور میں مصروفیت رہے گی۔صحت میں بہتری محسوس ہوگی۔

برج سرطان
مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع ملے گا۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان ہوگا۔ اپنے مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ طرز زندگی میں کچھ تبدیلی آنے کا امکان نظر آتا ہے۔

برج اسد
کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ شراکت داری کے معاملات میں کامیابی ہو گی۔

برج سنبلہ
شاپنگ وغیرہ کرنا بہتر رہے گا۔ نیا کام شروع کرنا بھی مثبت ہوگا۔ شریک کار کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ مصروفیت میں اضافہ ہوگا جس سے ذہنی ٹنائو کا شکار ہو سکتے ہیں۔

برج میزان
کسی دور کے مقام پر رہنے والے دوست سے رابطہ کر سکیں گے۔ کام کے دوران کسی غلط فہمی کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے لہٰذا ایسی نوبت ہی نہ آنے دیں جس سے پریشانی ہو۔

برج عقرب
بغیر سوچے سمجھے یا جلد بازی میں کوئی بھی ایسالفظ منہ سے نہ نکالیں جو کہ پشیمانی کا باعث ہو۔دوسروں کے سامنے آپ کی پوزیشن دلکش اور اچھی ہو سکے گی۔

برج قوس
ملازمت پیشہ افراد کی منصبی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ فرائض کی ادائیگی میں عدم توجہی نہ برتیں ورنہ پریشانی ہو سکتی ہے۔

برج جدی
بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی اور کسی سفر کے پیش آنے کا بھی امکان ہے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ خوشیاں نصیب ہوں گی۔

برج دلو
جائیداد وغیرہ کے معاملات زیر بحث رہیں گے۔ اس سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔کوئی ملازمتی یا گھریلو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔

برج حوت
آپ کا رجحان جائیداد اور خاندانی امور کی جانب ہوگا۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔ ملازمتی امور توجہ طلب ہونگے رومانوی اور دوسرے امور میں خوشیاں نصیب ہونگی۔

————————————-

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں