انڈر19 ایشیاء کپ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیاء کپ
loading...

چٹاگانگ: ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیاء کپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

 پاکستانی انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 45.2 اوورز میں 187 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، وقار احمد 67 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف  48 ویں اوور میں 7 وکٹوں پر پورا کیا۔

 شمیم حسین نے 65 اور نوروز نبیل نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، محمد موسیٰ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 پیر کو انڈر19 ایشیاء کپ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پاکستان انڈر 19  ٹیم  پہلے کھیلتے ہوئے 46 ویں اوور میں 187 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

 وقار احمد کے سوا  پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، وقار 67 رنز بنا کر نمایاں رہے، صیام ایوب 49، جنید خان 24، کپتان روحیل نذیر 23، محمد محسن خان 11 رنز بنا کر آؤٹ  ہوئے، راشد حسین نے 3 اور شوریفل اسلام نے 2 وکٹیں لیں۔

 جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں پر حاصل کیا، شمیم حسین نے 65 اور نوروز نبیل نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، محمد موسیٰ نے 3 محمد حسنین، نسیم شاہ، بلال جاوید اور سعد خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں