بھارتی بچے دیگچیوں کے ذریعے دریا پار اسکول جانے پر مجبور

دریا

آسام: بھارت میں چھوٹے بچے دیگچی نما برتن میں بیٹھ کر دریا عبور کرکے اسکول جاتے اور واپس آتے ہیں۔

بھارتی ریاست آسام کے ضلع بسوا ناتھ کے ایک علاقے ناڈوور میں تعلیم کے شوق میں بچے روزانہ صبح اپنی جان خطرے میں ڈال کر المونیم سے بنی بڑی دیگچیوں میں بیٹھ کر دریا یا ندی پار کرکے اسکول پہنچتے ہیں اور اسی طرح واپس اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں۔

دریا

loading...

بڑی دیگچیوں میں بیٹھنے کے بعد بچے اپنے ننھے ہاتھوں کو چپو کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اپنی منزل تک  پہنچتے ہیں۔ اس ضمن میں ایک ویڈیو پوری دنیا میں دیکھی گئی جس میں ابتدائی جماعتوں کے بچے یونیفارم میں ’’برتن کشتیوں‘‘ میں تیرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں