فیشن ویک میں مہوش حیات کی جگہ ننھے خضر نے میلہ لوٹ لیا

مہوش حیات

کراچی: فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) ونٹر فیسٹیول کے آخری روز نامور پاکستانی ڈیزائنر دیپک پروانی کے سولو شو میں ریمپ پر مہوش حیات کے بجائے ننھا ماڈل خضر اپنے منفرد معصوم انداز کی بدولت مرکزِ نگاہ بن گیا۔

دیپک پروانی کے فیشن انڈسٹری میں 24 برس مکمل ہونے پر ایف پی ڈبلیو کے آخری روز ایک سولو شو ہوا، جس میں مہوش حیات اور عدنان صدیقی بطور شو اسٹوپر جلوہ گر ہوئے۔
اس موقع پر جب مہوش حیات ریمپ پر واک کے لیے آئیں تو ان کے ساتھ 5 سالہ خضر بھی دولہا کے لباس میں اسٹیج پر آیا اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
اسٹیج پر اْس وقت دلچسپ صورت حال نظر آئی، جب خضر مہوش کے پیچھے آکر چھپ گیا، لیکن پھر مہوش نے اسے آگے بڑھایا اور اس کے بعد خضر نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
ہاتھوں میں گلاب کی پتیوں سے بھرا پیالہ اٹھائے اس ننھے ماڈل نے اتنی سنجیدگی سے واک کی کہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں