سبز چائے پینے کے فائدے

سبز چائے

سبز چائے کا استعمال نہ صرف پاکستان میں عام ہے بلکہ اسے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے۔

کیا جاننا چاہتے ہیں کہ یہ کرشماتی مشروب کس حد تک صحت کے لیے فائدہ مند ہے ؟ کینسر سے لے کر مہاسوں تک کے لیے اس کا استعمال آپ کو حیران کر دے گا۔

یاداشت بہترین بنائیں

سبز چائے کا روزانہ استعمال دماغ کے ان حصوں کی کارکردگی بہتر بناتا ہے جو معلومات کا تجزیہ کرنے اور معلومات اکھٹا کرنے کا کام کرتے ہیں۔  اس میں چونکہ کیفین کی مقدار بہت کم ہوتی ہے لہذا اعصابی تناﺅ کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

سبز چائے

کینسر سے بچاﺅ کے لیے مفید

ایک تحقیق میں سبز چائے اور کینسر کی روک تھام کے لیے حوالے سے مثبت نتائج سامنے آئے۔ محققین کے مطابق سبز چائے میں موجود پولیفینولز نامی جز کینسر کی خلیات کو مارنے اور ان کی پیش قدمی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سبز چائے

جسمانی چربی کم کرتی ہے

اگر آپ جسمانی وزن میں اضافے  یا توند نکلنے سے پریشان ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ چوہوں ہر ہونے والی تحقیق میں اس گرم مشروب کے استعمال اور ورزش سے 36 فیصد تک توند کی چربی کو گھلانے میں کامیابی ملی۔

 کچھ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس مشروب کا استعمال آٹھ ہفتوں میں پانچ کلو تک جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے۔

کیل مہاسوں سے نجات

میامی یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سبز چائے میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس اجزائ دو تہائی کیل مہاسوں کو صاف کردیتے ہیں، تاہم اس کے لیے چائے کو پینے کی بجائے ٹھنڈا کرکے فیس واش کے طور پر استعمال کرنا ہوگا، چکنی جلد کے لیے پودینے کی چائے کو سبز چائے میں شامل کرکے یہ کام کرنا ہوگا۔

سبز چائے

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں