پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک

پاک افغان بارڈر

پاک فوج نے افغانستان سے پاکستانی حدود میں کیے گئے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

افغانستان سے کیے جانے والی اس فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور 7 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو شدید زخمی کردیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی جانب سے سرحد پر باڑ لگانے سے دہشت گردوں کا پاکستان میں داخلہ نامکمن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ افغانستان سے پاکستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

loading...

پاکستان نے گزشتہ برس پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کیا تھا تاکہ سرحد پار سے عسکریت پسندوں کو ملک میں داخل ہونے اور دہشت گرد کارروائیاں کرنے سے روکا جائے۔

خیال رہے کہ یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں کہ افغانستان سے پاکستان میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل جون میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ افغانستان کے 3 روز بعد افغان حدود سے شمالی وزیرستان کےعلاقے شوال میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی تھی۔

تاہم سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملوں کی متعدد کوششیں ناکام بناتے ہوئے چیک پوسٹوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا تھا۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں