خاشقجی کے قتل کو اجاگر کرنے کے لیے ایفل ٹاور پر مظاہرہ

خاشقجی

خاشقجی سمیت تمام صحافیوں  کے قتل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایفل ٹاور کے سامنے صحافیوں کی عالمی تنظیم  نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عالمی تنظیم کے سیکریٹری نے مطالبہ کیا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کے مکمل حقائق سامنے لائے جائیں، مظاہرے کے دوران ایفل ٹاور کی لائٹیں بھی بجھادی گئیں۔

loading...

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ چند ہفتے بعد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف اتنے شواہد ہوں گے کہ امریکا پابندیاں عائد کرے گا۔

خیال رہے کہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے جسم کے اعضا سعودی قونصلر جنرل کے گھر کے باغ سے برآمد ہوئے تھے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں