وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان
loading...

بینجنگ : وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ، ملاقات میں ہرآزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک چین تزویراتی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے اور باہمی مفاد کے لئے شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی ، پاکستانی وفد میں وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،منصوبہ بندی ، ریلوے کے وزرا اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال شامل ہیں۔

وزیراعظم ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان میں اقتصادی تعاون اور معاشی ترقی پر بات چیت ہو گی جبکہ کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل وزیر سے بھی آج ہی ملاقات ہوگی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے بیجنگ پہنچنے پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، پاکستان میں چینی سفیراورچینی وزیرٹرانسپورٹ نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزرا شاہ محمود، اسد عمر، خسرو بختیار، شیخ رشید، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورہ چین میں وزیراعظم 3 نومبرکو بیجنگ میں پیپلزہیرومونومنٹ کا دورہ کریں گے اور چیئرمین این پی سے ملاقات کریں گے جبکہ سرکاری استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم کے اعزاز میں گریٹ ہال میں خیرمقدمی تقریب ہوگی، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

اسی روز مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اس کے بعد وہ چین کے وزیراعظم کی طرف سے دی گئی ضیافت میں جائیں گے۔

دورے کے دوران 4 نومبرکوعمران خان چین میں اسکول کی تقریب میں شرکت کریں گے اور بیجنگ میں مختلف تقاریب سےخطاب کرنے کے بعد شنگھائی روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم 5نومبرکو پاک چین انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریں گے اور میٹروپولیٹن شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

چین کے دورے میں وزیراعظم عمران خان چینی کمپنی کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ دورے کے دوران ملاقاتوں میں سی پیک سمیت چینی قیادت سے دوطرفہ امورپر مذاکرات ہوں گے اور مذاکرات میں علاقائی امن اورترقی سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔+

خیال رہے وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا پہلا دورہ چین ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں