جنید خان فٹنس مسائل کے باعث قائداعظم ون ڈے کپ کے سیمی فائنل سے باہر

جنید خان

لاہور:فٹنس مسائل کا سامنا کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جنید خان قائداعظم ون ڈے کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائداعظم ون ڈے کپ میں حبیب بینک اور پی ٹی وی کی ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ جنید خان حبیب بینک کی ٹیم میں شامل تھے لیکن فٹنس متاثر ہونے کی وجہ سے وہ سیمی فائنل نہیں کھیل رہے۔

دوسری جانب جنید خان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے فٹنس کاجائزہ لیا جارہا ہے کیوں کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شمولیت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ جنید خان ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ ون ڈے سکواڈ میں بھی شامل تھے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں