سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں 2 ریسٹورنٹ سیل کر دیئے

سندھ فوڈ اتھارٹی
loading...

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 2 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بوٹ بیسن پر مختلف ریسٹورنٹس پر چھاپہ مارا گیا اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا گیا۔

دوسری جانب فوڈ اتھارٹی نے متعدد ریسٹورنٹس کو وارننگ اور جرمانے کے بعد 15 دن کی مہلت دے دی۔ ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سیل کیے گئے ریسٹورنٹس کے فریزر میں رکھا گیا گوشت خراب اور کافی دن پرانا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں