دوسرا ٹی20 : 56 رنز پر نیوزی لینڈ کے 2 کھلاڑی آوٹ

toss

ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے  پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوئیں، گرین شرٹس کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، فہیم اشرف، عماد وسکیم، حسین طلعت، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان اور وقاص مقصود پر مشتمل ہے۔

پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں ہونی ہے۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں