قانون پر چلتا ہوں اسی لیے قانون کا لاڈلا ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف
loading...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کیے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میں قانون پر چلتا ہوں اس لیے قانون کا لاڈلا ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں بالی وڈ کی فلم “مائی نیم از خان” میں شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ کا سہارا لیا اور لکھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چوروں کے بعد مجھے صادق اور امین قرار دیا۔

احتساب عدالت میں فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر سب سے پہلے نظام انصاف کو ٹھیک کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقابلہ سیاسی جماعت سے نہیں مافیا سے ہے اور اگر نواز شریف کو این آر او دیا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں