پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کا مشترکہ ہنگامی اجلاس

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن

لاہور: پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کا مشترکہ ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر اور منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کی۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بلاجواز اور عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اور مہنگائی کی چکی پسی عوام کو ریلیف دیا جائے،اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن ،جسٹس باقر نجفی رپورٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں منہاج القرآن لاہور کے ناظم اشتیاق حنیف مغل، ثناء اللہ خان، حفیظ اللہ جاوید، راجہ عزیز، شفاقت مغل، ساجد اصغر، حافظ صفدر علی، آمنہ بتول، ریحان چودھری، لاہور تنظیم کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ غلام فرید نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے مہنگائی مافیا کو لوٹ مار کا لائسنس دے دیا ہے، قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا ،ایسی کون سی قیامت آگئی تھی کہ حکمرانوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا؟انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کے طریقے ڈھونڈتی ہے مگر کرپٹ اورقاتل حکمرانوں نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے اشیائے خورونوش کی
قیمتوں پر منفی اثرات پڑیں گے۔

loading...

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے مہنگائی مافیا کو لوٹ مار کا لائسنس دیا گیا‘ حافظ غلا م فرید
جمہوری حکومتیں عوام کو ریلیف دیتی ہیں مگر کرپٹ اورقاتل حکمرانوں نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے
حکمران ملک و قوم پر عذاب کی شکل اختیار کر چکے ،ان کے مظالم اور دہشتگردی میں کوئی فرق نہیں رہا‘افضل گجر

مزید پڑھیں۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت سے معاملات بات چیت سے حل کرنے چاہیے تھے۔ ظہیر عباس
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں