نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا،فواد چوہدری

فواد چوہدری

کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر نوازشریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا مقابلہ شہبازشریف اور حمزہ سے ہوگا،کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر نوازشریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان ’’(ن) لیگ کا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں خلائی مخلوق سے ہے‘‘پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سازش بتانے کا راگ راولپنڈی سے الاپ رہے ہیں، وہ راولپنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش کا بتانے کا کہا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں اور تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  13th Sep 2018- آج کا کارٹون

اپنا تبصرہ بھیجیں