چیف سیکرٹری پنجاب نے جی پی او چوک میں پڑ نے والے شگاف کا نوٹس لے لیا

جی پی او چوک
loading...

لاہور:چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے جی پی او چوک میں پڑنے والے شگاف کا نوٹس لے لیا ، ڈی جی ایل ڈی اے سے سڑک کی تعمیر سے متعلق چوبیس گھنٹوں میں ابتدائی رپورٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی وجہ سے جی پی او چوک کی شاہراہ حال ہی میں مکمل کی گئی ہے تاہم گزشتہ روز شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے چوک میں گہرا شگاف پڑ گیا ۔

شگاف پڑنے کی وجہ سے اطراف کی شاہراہوں کا پانی بھی اس میں گرتا رہا جس سے قریب واقع تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

بتایا گیا کہ چوک میں دو مقامات پر گہرا شگاف پڑا تاہم انتظامیہ نے ایک کو مٹی ڈال کر بند کر دیا جبکہ دوسرا گہرا ہونے کی وجہ سے فوری بند نہ کیا جا سکا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی سے سڑک کی تعمیر سے متعلق چوبیس گھنٹوں میں ابتدائی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب لیے اپنی طرف سے پیش کیاگیا ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں