پی ٹی آئی کے پاس آزاد ایم این ایز کی تعداد 8ہو گئی ،فواد چوہدری

آزاد ایم این ایز

اسلام آباد/لاہور : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس آزاد ایم این ایز کی تعداد 8تک پہنچ گئی ہے۔

عام انتخابات میں اکثریت ملنے کے بعد تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے اور نمبر گیم پورا کرنے کے لیے آزاد امیدواروں سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان کو ملانے کی تگ و دو چل رہی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس آزاد ایم این ایز کی تعداد 8تک پہنچ گئی ہے اور مزید 2آزاد ارکان قومی اسمبلی سے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرانے والے نومنتخب ایم این اے شبیر قریشی سے معاملات طے پاگئے ہیں جبکہ نو منتخب آزاد ایم این اے علی محمد مہر بھی پی ٹی آئی ٹیم کاحصہ بننے کوتیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق 13میں سے 6آزاد ارکان پہلے ہی تحریک انصاف کا حصہ بن چکے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مسلم لیگ ن نے قوم کی خاطر ہر قربانی دی ہے، نوازشریف

اپنا تبصرہ بھیجیں