آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
اکتوبر03 بدھ۔

برج حمل
انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔مسائل کا مثبت حل نکل سکے گا۔

برج ثور
ذہن منتشر رہے گا۔بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات متاثر ہو سکتے ہیں۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج جوزا
۔نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔

برج سرطان
ہمسائے تعاون کریں گے۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔ خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج اسد
سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔

برج سنبلہ
۔مسائل اور پریشانی میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔ شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا ۔

loading...

برج میزان
زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

برج عقرب
ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔

برج قوس
ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ ہمسائے تعاون کریں گے جس سے ڈپریشن میں کمی آئے گی۔

برج جدی
روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔ دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

برج دلو
سیر و سیاحت کا پروگرام خوشگوار گزرے گا۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔

برج حوت
گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔
——————————————————————————–

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں