70 فیصد لوگوں نے ٹرمپ کو دنیا کا سب سے ناقابل اعتبار لیڈر قرار دے دیا.

امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی ادارے کے عالمی سروے میں لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کا سب سے ناقابل اعتماد لیڈر اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو سب سے قابل اعتماد رہنما قرار دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق رواں برس مئی سے اگست کے دوران غیر جانب دار امریکی تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے 25 ممالک کے 26 ہزار 112 افراد کی امریکی صدر، امریکی پالیسی اور دیگر عالمی رہنماؤں سے متعلق رائے جانی۔ 70 فیصد لوگوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

..Trump’s International Ratings Remain Low, Especially Among Key Allies
Good reviews for Merkel and Macron, poor marks for Xi, Putin, Trump

سروے کے منتظمین کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل(Merkel) کو سب سے زیادہ قابل اعتماد لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ انجیلا مرکل پر 52 فیصد افراد نے اعتماد کا اظہار کیا۔

Chart showing America’s international image in 2018

اس کے بعد نمبر آتا ہے چین کے صدر شی جن پنگ کا جن کو 34 فیصد اور تیسرے نمبر روس کے ولادی میر پوتن ہیں جنہیں 30 فیصد رائے دہندگان نے قابل اعتماد لیڈر کا ووٹ دیا تاہم امریکی صدر کو محض 27 فیصد افراد نے قابل اعتماد لیڈر جانا۔

loading...

اسی طرح امریکی صدر پر جرمنی کے 10 فیصد، فرانس 9 فیصد اور اسپین 7 اور میکسیکو کے 6 فیصد شہریوں نے اعتماد کا اظہار کیا لیکن حیران کن طور پر ٹرمپ کو سب سے زیادہ اسرائیل سے 69 فیصد لوگوں نے اعتماد کا ووٹ دیا۔

ناقابل اعتماد لیڈر
getty image

رائے دہی میں حصہ لینے والوں میں سے اکثریت نے امریکا کے مقابلے میں چین کو زیادہ اہم جانا تاہم ان کی خواہش تھی کہ امریکا اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے جیسا سابق دور میں تھا۔ رائے دہندگان کی اکثریت سمجھتی ہے کہ اوباما کے دور کے مقابلے میں موجودہ حکومت میں کافی کمزوریاں ہیں

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں