قیدی جیل میں ڈرون کے ذریعے ریسٹورنٹ کا کھانا منگوانے لگے

ڈرون

جیل کے کوڑے دان میں پڑے چینی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے استعمال شدہ ڈبے دیکھ کر ایک جیل کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ قیدی ڈرون کے ذریعے باہر سے کھانا منگواتے ہیں۔

ڈبلن میں ویٹفیلڈ جیل کی انتظامیہ کو کوڑے دان میں مقامی فاسٹ فوڈ آؤٹ لٹ کے استعمال شدہ ڈبے ملے ہیں، جس سے انہیں شک ہے کہ قیدی ڈرون کے ذریعے باہر سے کھانا منگواتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جیل میں ایسا کوئی ذریعہ نہیں، جس سے قیدی جیل کے صحن میں کھانا حاصل کر سکیں۔

ایسا صرف ڈرون کے استعمال سے ممکن ہو سکتا ہے۔ انتظامیہ نے آئرش مرر سے بات کرتے ہوئے کہ انہیں فاسٹ فوڈ آؤٹ لٹ کے جیل تک رسائی کا کوئی بھی قابل یقین ذریعہ نہیں مل رہا۔ ایسا صرف ڈرون سے ہو سکتا ہے۔
جیل کے کوڑے دان سے کھانے کےڈبے 6 ہفتے پہلے ملے تھے، جس کے بعد انتظامیہ ان کے یہاں پہنچنے پر سرکھجانے لگی۔
آئرش پریزن سروس کے ترجمان کے مطابق یہ ظاہر کرتا ہے کہ قیدی جو کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

loading...
Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں