ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کا قیام

کرکٹ ٹیم

لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بینائی سے محروم خواتین کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کے قیام کا اعلان کردیا۔

 پاکستان میں متعین آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن اور چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ملاقات ہوئی جس میں بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور پاکستان میں کرکٹ کے لیے بے پناہ جذبہ پایا جاتا ہے جس کو دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم بینائی سے محروم پاکستانی خواتین اور لڑکیوں کو کرکٹ کے میدانوں تک لانے میں اُن کی مدد کررہے ہیں تاکہ کھیل کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

مارگریٹ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں کسی بھی معذوری کا شکار خواتین اور لڑکیوں کو اگر موقع فراہم کیا جائے تو وہ صحت مند مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکتی ہیں کیونکہ کھیل احساس محرومی کو ختم کرنے میں سب سے معاون ہے۔

loading...

قومی ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیپال کے ساتھ پہلی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی ، بعد ازاں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ جولائی میں سیریز کھیلے جائے گی۔ آسٹریلین ہائی کمیشن نے بلائنڈ ویمنز کرکٹرز کی تربیت کے لیے لاہور میں 26 ستمبر تا یکم اکتوبر چھ روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔

پاکستان بھر سے بصارت سے محروم خواتین کرکٹر نے حصہ لیا جہاں نفیس احمد اور دیگر نے اُن کی کھیل کے قوانین اور فزیکل فٹنس کے حوالے سے تربیت کی۔ کیمپ کے آخری روز حصہ لینے والی کھلاڑیوں کی 2 ٹیموں کے درمیان 10 اوورز کا میچ بھی کھیلا گیا۔ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیم کا قیام ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں