پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 اکتوبر کو طلب کرلیا

ہاکی

اسلام آباد:  سابقہ دور حکومت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خطیر گرانٹ ملنے کے باوجود فیڈریشن انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر خالد سجاد کھوکھر کی صدارت میں لاہور میں ہونی والے اجلاس میں ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے قرض، ایشین گیمز میں ہاکی ٹیم کی کارکردگی، غیر ملکی کوچ اور فزیکل ٹرینز کے استعفوں سمیت دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوید عالم کی برطرفی، ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر پر لگائے جانے والے الزامات، ہاکی ایشیا کپ کی تیاریوں پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ ماڑی گیس کو قومی ہاکی چیمپین شپ میں شرکت کے لیے پلینگ رائٹس دینے کی بھی منظوری دی جائے گی۔

ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کی ناقص پالیسیوں کے خلاف سابق اولمپینز وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کر چکے ہیں

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں