جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی گورنر بلوچستان نامزد

گورنر بلوچستان

وفاقی حکومت نےامان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا۔

امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954ء کو پیدا ہوئے۔ 27 جنوری 1997ء کو بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے جبکہ 14 ستمبر 2005ء کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے۔ انہوں نے 5 اگست 2009ء تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دیں۔

وفاقی حکومت نے محمد خان اچکزئی کے استعفیٰ کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے بطور گورنر بلوچستان نامزدگی کی تصدیق بھی کی ہے۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں