فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ

نیپرا
loading...

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کا اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے بلوں میں کیا ہے اور اس کا اطلاق اکتوبر کے بلوں میں ہو گا۔

نیپرا کے مطابق اگست میں فیول کی مد میں 4 روپے 75 پیسے وصول کیے گئے جبکہ فیول کی لاگت 5 روپے 91 پیسے آئی۔

واضح رہے کہ نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

ماہانہ فیول میکنزم کے تحت فیول آئٹم کے ذریعہ منتقل کیا جاتا ہے، فیول کی لاگت صارفین کو ادا کرنی ہوتی ہے اگر فیول کی قیمت کم ہو جائے تو صارفین کو اگلے ماہ کے بل میں ریلیف دیا جاتا ہے۔

اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن کی درخواست پر پاور سیکٹر کے لیے بجلی کی یکساں قیمت کی سمری بھی مؤخر کی ہے۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں