ملک بھرمیں معمولات زندگی بحال بند سڑکیں کھل گئیں

ملک
loading...

کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم ہونے کے بعد شہر میں بند تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں، جبکہ صبح کھلنے والی دکانیں اور پیٹرول پمپس بھی معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

لاہور میں دھرنے ختم ہونے پر شہر کے تمام پیٹرول پمپس کھل گئے ہیں اور راستے صاف ہونے پر دوبارہ تیل سپلائی بحال ہو گئی ہے، لاہور شہر میں دھرنوں سے راستے بند ہونے کی وجہ سے 70 فیصد سے زائد پٹرول پمپس ڈرائی ہو گئے تھے ۔

لاہور و اندورن پنجاب آئل ٹینکروں کی آمد رک گئی تھی جس سے 70 لاکھ لیٹر تیل آنا بند ہو گیا تھا جو پیٹرول پمپ کھلے تھے وہاں موٹر سائیکل کو 100 روپے ، جبکہ گاڑی والے کو 500 روپے کا تیل ڈالا جارہا تھا۔

پیٹرول مالکان نے اعلان کیا تھا کہ اتوار تک دھرنے ختم نہ ہوئے تو تیل ختم ہو جائے گا اور باقی پمپ جو کھلے ہیں وہ بھی بند ہوجائیں گے۔

دھرنے ختم ہونے پر رات گئے پیٹرول پمپس کو دوبارہ تیل کی ترسیل شروع ہوگئی اور اکثر پیٹرول پمپ مالکان نے توڑ پھوڑ کے ڈر سے پمپ بند کئے تھے وہ بھی کھل گئے ہیں اور تیل کی طلب و رسد بہتر ہوگئی ہے ۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں