بلوچستان: ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق، 23 زخمی

بلوچستان

خضدار: صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں زاوہ کے مقام پر کوچ اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق قومی شاہراہ پر زاوہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ہلاک اور زخمیوں میں سے بیشتر کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں