پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے 15 معاہدوں ‌‌‌اور یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین

بیجنگ: پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعاون پندرہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، مذاکرات میں چینی وفد کی قیادت چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی۔

پاکستانی وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسدعمر شامل ہیں جبکہ وفاقی وزرا خسرو بختیار،شیخ رشید ،علی زیدی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤو بھی مذاکرات میں شریک ہوئے
چین کےوزیرخارجہ وانگ ژی اور چینی کابینہ کے وزرا بھی مذاکرات میں موجود تھے۔ تقریب کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے15 معاہدوں اوریادداشتوں پردستخط کیےگئے، جس میں پاکستان سےغربت خاتمے کی مفاہمتی یادداشت ، زراعت ،تکنیکی اوراقتصادی شعبوں میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔

اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔ پاکستان اورچین میں وزارت خارجہ کی سطح پر بھی تذویراتی مذاکرات کے لیے دستخط ہوئے۔

جنگلات، ارضیاتی سائنس،الیکٹرانکس موادکے تبادلے کے لیے یادداشت پر دستخط بھی کیے جبکہ ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی کے درمیان بھی معاہدہ ہوگیا۔

loading...

چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان بھی معاہدہ پر بھی دستخط ہوگئے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان گریٹ ہال پہنچے تو چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اور ان کی کابینہ ارکان نے ان کا استقبال کیا، جہاں ان کے اعزاز میں خیرمقدمی تقریب ہوئی اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔

جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سےملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نےگرم جوشی سےمصافحہ کیا اور تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ، ملاقات میں ہرآزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی تھی، جس میں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدرشی جن پنگ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا صدر شی جن پنگ کا وژن اور قیادت چین کیلئے رول ماڈل ہے اورہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

چینی صدرنے وزیراعظم عمران خان کی دورےکی دعوت قبول کرتے ہوئے جلدپاکستان آنے کا وعدہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سےمجموعی طورپر6ارب ڈالرملنے کا امکان ہے، چین کی جانب سےڈیڑھ ارب گرانٹ اورڈیڑھ ارب قرضہ دیاجائے گا جبکہ سی پیک کیلئے 3ارب ڈالر اضافی ملنے کا امکان ہے۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں