دسویں نمبر تک بیٹنگ موجود ہے، اس لیے ہدف کے تعاقب میں مشکل نہیں آتی ہے، سرفراز

سرفراز

دبئی: پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دسویں نمبر تک بیٹنگ موجود ہے، اس لیے ہدف کےتعاقب میں مشکل نہیں آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شسکست دے دی، پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

چیت پر تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ میں حفیظ اور شعیب ملک نے اچھی بیٹنگ کی، بابر اعظم بہت اچھی فارم میں ہیں۔

 سرفراز احمد  کا کہنا تھا کہ تمام لڑکوں کو پتہ ہے کہاں فیلڈ اور بولنگ کرنی ہے، محمد حفیظ بھی بہت اچھی فارم میں ہیں، حفیظ کا فارم میں ہونا ٹیم کے لیے اچھی بات ہے۔

loading...

خیال رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے 154 کا ہدف دیا۔

جواب میں قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بالر کی جم کر پٹائی کی اور 19.4 اوورز میں 154  اسکور بنا کر چھ وکٹوں سے یہ میچ بھی اپنے نام کرلیا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں