ایئرمارشل عاصم ظہیر پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

عاصم ظہیر

کراچی: وفاقی حکومت نے ایئرمارشل عاصم ظہیر کو پاکستان ایئر فورس کا نائب سربراہ مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئر مارشل عاصم ظہیر کو پاک فضائیہ کا وائس چیف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے نومبر 1984 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایئر مارشل عاصم ظہیر نے کیریئر میں فائٹراسکواڈرن، آپریشنل ایئربیس اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کی کمانڈ کی۔

عاصم ظہیر چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر(فالکن) کے طورپربھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، وہ فرانس میں ڈیفنس اتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کرچکے ہیں۔

ایئرمارشل ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف ایڈمنسٹریشن کی خدمات سرانجام دے رہے تھے،عاصم ظہیر کامبیٹ کمانڈراسکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسٹاف کالج جرمنی سے فارغ التحصیل ہیں۔

پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ایئر مارشل عاصم ظہیر کوشاندار خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ رواں سال 19 مارچ کو ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھالی تھی، سہیل امان نےایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو بیجز لگائے تھے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں