ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے کے ساتھ پہلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ثانیہ مرزا

قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ثانیہ مرزا اپنے بچے کو اٹھائے اسپتال سے باہر آتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھا ہے، اذہان عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خدا کی طرف سے عطا کردہ تحفہ ہے۔

پہلی تصاویر

ثانیہ اور شعیب ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی جس کے بعد مختلف بچوں کی تصاویر بھی آنا شروع ہوگئیں اور دعویٰ کیا جاتا رہا کہ یہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بیٹا ہے۔

تاہم شعیب ملک نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کوئی بھی ان کا بیٹا نہیں ہے۔ اب پہلی بار ثانیہ مرزا کو اسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے ان کے بیٹے کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔

ثانیہ مرزا

بیٹے کی پیدائش کے بعد شعیب ملک فوری طور پر واپس یو اے ای آگئے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں