آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
نومبر 02 جمعہ۔

برج حمل
بہن بھائی و عزیز و اقارب پریشانی کا باعث ہو سکتے ہیں۔ کاروباری امور میں سرمایہ کاری سے گریز کریں ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔دوسروں کے حقوق کی خاطر لڑ سکتے ہیں۔

برج ثور
گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کرلیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

برج جوزا
بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہونگے سوچ میں پختگی آئے گی جس سے بہتر فیصلے ہو سکیں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ حاسدین نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔

برج سرطان
صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔

برج اسد
حالات ملے جلے ہوں گے۔ علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا اور نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔

برج سنبلہ
شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔

loading...

برج میزان
زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔ جس کے باعث بہت سے دوسرے کام ادھورے رہ سکتے ہیں۔ جن کے باعث بعد میں احساس ہوگا۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

برج عقرب
مالی مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا۔ لیکن بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔

برج قوس
بہت سے کام خود بخود سُدھر جائیں گے۔ قسمت ساتھ دے گی۔ جس کے باعث دوستوں کا بھی تعاون حاصل ہوگا۔ ملازم پیشہ افراد سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔

برج جدی
روحانیت کے شوق میں اضافہ اور بیرون ملک جانے کا پروگرام بن سکتا ہے۔ نئے افراد سے مل کر کاروبار کو بہتری کی طرف بڑھا سکیں گے۔ مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔

برج دلو
رشتے دار مدد گار رہیں گے۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ مالی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ محتاط رہیں۔

برج حوت
درخشاں مستقبل کے لیے مستحکم فیصلے کر سکیں گے جس سے خود اعتمادی میں اضافہ ممکن ہے نئی خواہشات جنم لے سکتی ہیں۔ اہم کاروباری معاہدے طے پا سکیں گے۔

———————————————————————————

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں