امریکہ: میامی کے یوگا سینٹر میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

یوگا سینٹر

تلہاسی: امریکی ریاست فلوریڈا کے دارالحکومت تلہاسی میں واقع یوگا اسٹوڈیو میں ایک شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یوگا سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز شام 5 بج کر 47 منٹ پر پیش آیا۔

پولیس چیف مائیکل ڈیلیو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس آفیسرز فوراً ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے جہاں 7 افراد زخمی حالت میں موجود تھے، جن میں سے 6 کو گولیاں ماری گئی تھیں جبکہ ایک کو پستول مار کر زخمی کیا گیا تھا۔

loading...

ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جن میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس چیف کے مطابق یوگا اسٹوڈیو میں فائرنگ کرنے والے شخص نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 40 سالہ اسکاٹ پال بیئرلے کے نام سے ہوئی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں