مولانا سمیع الحق کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جان کو بھی خطرہ ہے،سکیورٹی ذرائع

مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرات لاحق ہیں جس پر ان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی پشاور جاوید اقبال کی جانب سے فضل الرحمان لکھے گئے خط میں ان کو جان کودرپیش خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے ۔

خط کے مطابق جے یو آئی (ف) سربراہ کی جان کو خطرہ ہے اور انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے پولیس حکام کو مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے ۔

مولانا کو خبردار کیا گیا کہ ایسے حالات میں ان کا پشاور میں احتجاجی ریلی میں شرکت کرنا خطرے کا باعث ہو سکتا ہے ۔ پولیس کی جانب سے ایسے حالات میں احتجاجی ریلی میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کی قاتلانہ حملے میں شہادت کے بعد مولانا فضل الرحمان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ

میر ی جان کوبھی خطرات لاحق ہیں جس پر حکومت کی جانب سے میری سکیورٹی کے لئے اقداما ت کئے جانے چاہئے ۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان پر تین قاتلانہ حملے کئے جا چکے ہیں جن میں وہ محفوظ رہے ،مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کو سرکاری سکیورٹی فراہم کی جارہی تھی مگر سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت نے سیاسی رہنماﺅں سے سکیورٹی واپس لے لی تھی ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں