شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی منظوری کے لیے نظر ثانی اپیل دائر

شہباز شریف

لاہور: شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کردی گئی۔

اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، نیب اور شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا، عدالت کا یہ فیصلہ غیر قانونی ہے، جب کسی کے خلاف تحقیقات چل رہی ہوں تو اسے گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ انکوائری مکمل اور جرم ثابت ہونے سے قبل نیب کا ملزم کو گرفتار کرنا خلاف آئین ہے لہٰذا عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور درخواست منظور کرتے ہوئے گرفتاری کالعدم قرار دے کر ضمانت منظور کرے۔

واضح  رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کو نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں