ساجد خان نے کس مشہور اداکارہ کو جسمانی تعلقات کے لیے بڑی رقم آفر کی ؟

ساجد خان

ممبئی: بالی ووڈ کی ایک اور بولڈ اور متنازع اداکارہ نے ہدایت کار ساجد خان پر انتہائی شرمناک الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکارہ کو جانور کے ساتھ بدفعلی کی پیشکش کی۔

’انڈر مائی برقع‘ جیسی بولڈ اور متنازع فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اہانا کمرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد خان نے انہیں ایک بار جانور کے ساتھ بدفعلی کرنے کی پیش کش کی۔

پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اہانا کمرا نے ممبئی ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چند سال قبل ساجد خان نے انہیں فلم میں کام کے سلسلے میں ملاقات کے لیے اپنے گھر بلایا۔

اہانا کمرا نے دعویٰ کیا کہ ساجد خان انہیں ایک کمرے میں لے گئے، جہاں کافی اندھیرا تھا اور اداکارہ کے اسرار پر ہی ہدایت کار نے وہاں کی لائیٹس جلائیں۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ساجد خان نے انہیں کہا کہ اگر وہ انہیں 100 کروڑ روپے دیں اور کہیں کہ وہ ایک کتے کے ساتھ بدفعلی کریں تو کیا وہ ایسا کریں گی؟

ساجد خان

اہانا کمرا کے مطابق ساجد خان نے انہیں بتایا کہ وہ اداکارہ کو آزمانا چاہتا ہے ساتھ ہی اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ ساجد خان سے اکیلے کمرے میں ملاقات کے بعد وہاں سے چلی گئیں تو ہدایت کار نے انہیں موبائل پر پیغام بھیجا کہ وہ بکنی اور مختصر کپڑوں میں اچھی لگتی ہیں۔

اہانا کمرا نے ساجد خان کے علاوہ ٹیلنٹ مینیجر انربن بلا کی جانب سے بھی نازیبا رویے پر بات کی اور بتایا کہ 5 سال قبل جب وہ انڈسٹری میں نئی تھیں تب انہوں نے خودکشی سے متعلق بھی سوچا۔

اہانا کمرا کے مطابق وہ بالی ووڈ کے کلچر اور معاملات سے دل برداشتہ ہوگئی تھیں اور انہیں خود کشی کے علاوہ اور کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا تھا۔

اداکارہ  نے گفتگو میں بالی وڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کئی اچھے ہدایت کار اور اداکار بھی ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا۔

loading...
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں