کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی خوبصورت ترین آنکھیں کون سی ہیں؟

آنکیھں

‘آنکھیں بڑی نعمت ہیں’،یہ دنیا دیکھتی ہیں لیکن کچھ آنکھوں کو دینا دیکھتی ہے۔۔۔۔۔۔

 کون ہے جو اس بات سے متفق نہ ہو۔ آنکھیں سب کچھ دیکھتی ہیں لیکن کچھ آنکھوں کو ان کے رنگ اور ساخت میں منفرد ہونے کی وجہ سے دنیا دیکھتی ہے۔ یہاں دنیا بھر سے ایسے ہی کچھ لوگوں کی تفصیلات درج کی گئی ہیں جو اپنی آنکھوں کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔

نیلی آنکھوں والا سیاہ فام افریقی بچہ

آنکھیں

تصویر میں نظر آنے والا معصوم مسکراہٹ لیے ہوئے ابوشے نامی  یہ افریقی لڑکا اپنی آنکھو ں کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ آنکھیں دنیا کی نیلی ترین آنکھیں کہی جا سکتی ہیں۔اس بچے کے چہرے کی تمام معصومیت اس کی آنکھوں کے رنگ میں سمٹی ہوئی نظر آتی ہے۔

پراسرار آنکھیں 

آنکھیں

ایسا لگتاہے کہ اس بچے کی آنکھوں کے پیچھے سے کوئی روشنی جھلک رہی ہے۔ اس سے بچے کی آنکھوں کا تاثر پراسرار سا ہو جاتا ہے۔انٹرنیٹ پر اس نامعلوم بچے کی تصویر کا شمار خوبصورت ترین آنکھوں میں ہوتا ہے۔

بھارتی بچی

آنکھیں

تصویر میں نظر آنے والی اس بھارتی بچی کی آنکھیں بلا شبہ دنیا کی خوبصورت ترین آنکھیں کہی جا سکتی ہیں،ان آنکھوں کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ یہ شاید اصل آنکھیں نہ ہوں۔

جادوگرنی

آنکھیں

بھارت کے ایک گاوں سے تعلق رکھنے والی یہ بچی اپنی آنکھوں کی وجہ سے جادوگرنی سمجھی جاتی ہے ۔

شربت گل بی بی

آنکھیں

افغانستان سے تعلق رکھنے والی شربت گل بی بی کی آنکھیں دنیا بھر میں اپنے رنگ اور آنکھوں میں اپنے منفرد تاثر کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں