آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

دسمبر03 پیر۔

برج حمل
آج کیا گیا سفر نہ صرف خوشگوار ہوگا بلکہ خوش نصیبی میں بھی اضافہ کا سبب ہوگا۔ کاروباری تفصیلات میں محتاط رہیں تاکہ کامیابی یقینی ہو۔ افسران بالا کو متاثر اور شاباش حاصل کر سکیں گے۔

برج ثور
جذباتی امور میں محتاط رہیں اور تحمل مزاجی سے کام لیں ۔ ورنہ خواہ مخواہ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ شراکتی امور مسائل کا شکار رہیں گے ۔ جس سے ذہنی پریشانی آسکتی ہے ۔

برج جوزا
خوشگوار اور پر مسرت لمحات سے یکدم کاروباری مصروفیت میں متوجہ ہونے کی صلاحیت کی وجہ سے آج آپ اپنی توانائی کا مرکز کامیابی سے مستقبل کے امور کی طرف رکھیں گے۔

برج سرطان
شریک کار یا شریک حیات سے معاملات سرشاری کی حد تک کامیاب رہیں گے مگر یاد رکھیں ہوائی منصوبے ان معاملات میں اُلجھائو پیدا کر سکتے ہیں ۔سیر و تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج اسد
اپنے شریک کار کو سیدھی اور صاف ہدایات جاری کر دیں تاکہ کامیاب منافع کی اُمید ہو سکے۔ موڈ اور مزاج میں سستی غالب رہے گی اور سماجی امور میں دلچسپی کم رہے گی۔

برج سنبلہ
وراثتی مسئلہ حل ہو جائے گا۔ مالی معاملات یکدم مرکز توجہ بن جائیں گے۔ اس دوران خرید و فروخت میں مشکل حالات کا سامنا ہوگا جو رقم خرچ کی جائے گی فائدہ مند نہیں ہوگی۔

برج میزان
سیر و تفریح کا پروگرام پر لطف رہے گا تاہم اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کرین۔ چوری چکاری ہونے کا خطرہ ہے۔ اپنی مصروفیات کو زیادہ تر عملی شکل دیں تاکہ کامیابی حاصل کر سکیں۔

برج عقرب
شادی‘ شراکت اور وراثت کے امور غیر معمولی اہمیت اختیار کریں اور سود مند رہیں گے۔ ذہنی ارتقاء ادب و علمی محافل میں شرکت سے دلچسپی بڑھے گی۔ شراکتی امور سے فائدہ ملے گا۔

برج قوس
شام کو کسی ایسے شریک محبت سے ملاقات رکھیں جو آپ کی پرکشش شخصیت کو تسلیم کر لے اور جو آپ کی پیش کش ہو اسے آپ کے معیار کے مطابق قبول کر لے۔

برج جدی
ایک بار پھر گرفتار محبت ہونے کے لئے ایک حیران کن دن ہوگا اور جو پہلے ہی سے شریک محبت رکھتے ہیں ان کے لئے خوشگوار دن ہوگا۔ بچت کے اصول کو سامنے رکھتے ہوئے مالی امور چلائیں۔

برج دلو
دن کے شروع میں ہی درپیش مسئلہ کو سہارا مضبوطی سے دے دیا تو بعد از دوپہر جو لمحات آئیں گے ان میں مسئلہ کی ڈگمگاتی کیفیت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

برج حوت
آج آپ کافی سنجیدہ مزاج رہیں گے اور کچھ وقت علیحدہ گزارنے کی فکر میں ہونگے۔ صحت کے بارے میں محتاط رہیں خصوصاً وہ لوگ جو گلے کی بیماری اور ہائی بلڈپریشر کے مرض میں مبتلا ہیں۔
———————————————————————————

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں