ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ

ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

شید زید اسٹیڈیم میں جاری اس میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ وہ بڑا اسکور کرکے میزبان ٹیم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

ادھر پاکستانی کپتان سرفراز احمد پر میچ اور سیریز جیتنے کے لیے پُر عزم دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ان باؤلنگ اچھی فارم میں ہے اور وہ کیوی ٹیم پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ول سمرویلے ڈیبیو کر رہے ہیں۔

سرفراز احمد کی قیادت میں امام الحق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم سرفراز احمد، بلال آصف، یاسر شاہ اور حسن علی پر مشتمل ٹیم ابوظہبی کے میدان میں اترے گی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ جیت راول، ٹام لیتھم، روس ٹیلر، ہینری نکلس، بی جے واٹلنگ، کولن ڈی گرینڈ ہوم، ول سمرویلے، ٹم ساؤتھی اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اعجاز پٹیل کی شاندار باؤلنگ کے نتیجے میں پاکستان کو 4 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے یاسر شاہ کیوی بلے بازوں پر قہر بن کر برسے اور میچ میں 14 وکٹیں لے کر پاکستان کو اننگز اور 16 رنز سے کامیابی دلوا کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں