ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ
loading...

ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان اوقر نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وکٹ پر گھاس ہے اور یہ چیز بیٹنگ کیلئے اچھی ہے۔ جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بھی یہی کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، دبئی ٹیسٹ میں کامیابی سے بڑا حوصلہ ملا ہے اور یہ ٹیسٹ بہت اہمیت کا حامل ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم اہم حریف ہے تاہم ہم بھی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ ۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس انجری کے باعث تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہیں جبکہ شاہین آفریدی ڈیبیو کریں گے، انہیں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عباس کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، یاسر شاہ، بلال آصف، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں