رنویر سنگھ نے ابھی سے کامیاب شادی کا راز بتا دیا

رنویر سنگھ

نئی دہلی: بولی وڈ اسٹار رنویر سنگھ گزشتہ ماہ دپیکا پڈوکون سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور انہوں نے اب خوش باش ازدواجی زندگی کا راز بھی بتا دیا ہے اور وہ اپنی بیوی کی ہر بات پر سر تسلیم خم کردینا ہے۔

یہ بات رنویر سنگھ نے گزشتہ شب بولی وڈ ستاروں کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب میں کہی جو کہ شادی کا استقبالیہ تھا۔اس تقریب میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان سمیت لگ بھگ تمام بڑے فلمی ستاروں نے شرکت کی۔

ویسے تو رنویر سنگھ کبھی بھی لوگوں کے سامنے دپیکا کی تعریف کرنے سے گھبراتے نہیں مگر اس موقع پر بھی انہوں نے اپنی محبت کے اظہار ایک نئے انداز سے کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں رنویر سنگھ کہہ رہے تھے زندگی میں کامیابی کی کنجی یہ ہے کہ وہ جو کچھ بھی کہے اس پر ہاں کہا جائے۔

رنویر سنگھ نے ایسا ہی کچھ 24 نومبر کو اپنی بہن کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں کہا تھا۔انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا میری شادی دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون سے ہوئی ہے۔ یہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کا تیسرا ریسیپشن تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں